i کھیل

پاکستانی باکسر عثمان وزیر یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیابتازترین

February 06, 2023

پاکستان کے نوجوان باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے،ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے دبئی میں ہونے والی ٹائٹل فاٹ میں تھائی لینڈ کے کرونگ کلنگ کو زیر کیا، 10رانڈز پر مشتمل اس مقابلے کے ساتویں ہی رائونڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آئوٹ کردیا،ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے بعد عثمان کا کہنا تھا کہ میں اپنی جیت پشاور سانحے کے شہدا کے نام کرتا ہوں، ہم سب کو مل کر اپنے ملک کو بہتر کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی