i کھیل

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، شاہین کی واپسیتازترین

June 15, 2023

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جب کہ فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے اعلان کردہ 16 رکنی ٹیم میں محمد حریرہ اور عامر جمال کو پہلی بار شامل کیا ہے جب کہ سابق جنوبی افریقن فاسٹ بالر مورنے مورکل بالنگ کوچ ہوں گے۔ ٹیم کا انتخاب سری لنکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں 4 سپنرز ،4 فاسٹ بالرز، 6 مستند بیٹرز اور2 وکٹ کیپرز شامل ہیں۔ تاہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہو گئی ہے، انہیں آئندہ ماہ سری لنکا کے دورے میں کھیلی جانے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز دراصل تیسری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی پہلی سیریز ہوگی۔ قومی سکواڈ میں بابراعظم ( کپتان )،محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر )، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد(وکٹ کیپر )، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی