i بین اقوامی

شوہر سے جھگڑا، مصری خاتون نے چیخ چیخ کر طیارہ واپس کرا دیاتازترین

January 19, 2023

قاہرہ کے ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والے طیارے کو اس وقت ایک مصری خاتون کو اتارنا پڑ گیا جب اس نے حیرت انگیز طور پر چیخ و پکار شرو ع کر دی تھی،مصری میڈیا کے مطابق کمپنی "فلائی عدیل" سے وابستہ پائلٹ مصری خاتون مسافر کی چیخ اور گرنے سے حیرت زدہ رہ گیا جب طیارہ ٹیک آف راہداری پر چلا گیا تھا۔ بیوی نے خاندانی تنازعات کی وجہ سے اپنے سعودی عرب میں مقیم شوہر کے ساتھ جھگڑے کا انکشاف کیا اور چیخ و پکار شروع کر دی تھی،فون پر تنازع اس وقت بھڑک اٹھا جب شوہر کو پرواز کے چلنے کا علم ہوا اور اس نے اپنی بیوی کے جدہ ایئرپورٹ پہنچتے ہی اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ، یہ سن کر خاتون نے چیخنا شروع کر دیا اور اپنا سفر منسوخ کرنے کا واویلا کیا اور شور مچانا شروع کر دیا کہ اسے ہوائی جہا ز سے اتار دیا جائے،خاتون کی حالت مخدوش ہو گئی جسے دیکھ کر پائلٹ کو واپس ہونا پڑا اور اسے طیارے سے اتارنے پر مجبور ہونا پڑ گیا۔ خاتون کو طیارے سے اتار کر ہوائی جہاز نے 45منٹ تاخیر سے پرواز بھری۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی