i بین اقوامی

مودی سرکار کی جانب سے بی بی سی کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مزید تیزی آ گئیتازترین

April 14, 2023

بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مزید تیزی آگئی ہے،بھارت میں مودی سرکار نے بی بی سی انڈیا کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزی کا نیا مقدمہ درج کر لیا ہے،بھارتی وزیر اعظم کے خلاف ڈاکیومنٹری جاری کرنے کے بعد سے بی بی سی بھارت میں حکومتی عتاب کا شکار ہے، یاد رہے کہ بی بی سی کی ڈاکیومنٹری میں گجرات فسادات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت پر سوال اٹھایا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی