i بین اقوامی

ملائیشیا میں سزائے موت ختم، عمر قید 30سے 40سال تک محدود کردی گئیتازترین

April 04, 2023

ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کی سزا کو 30سے 40سال تک محدود کرنے کا قانون منظورکرلیاگیا، ملائیشیا کی پارلیمنٹ نے لازمی سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کی مدت میں کمی کرنے کی اصلاحات منظورکرلیں،اب ملائیشیا میں سزائے موت کو عمر قید سے بدلاجاسکیگا،جب کہ عمر قید کی مدت کو 30سے بڑھا کر 40سال تک محدود کیاجاسکے گا، منظور شدہ ترامیم قتل اور منشیات سمگلنگ سمیت 34جرائم پر لاگو ہوں گی جن کی سزا اس وقت سزائے موت ہے۔خیال رہے کہ ملائیشیا میں 2018سے پھانسیوں پر پابندی عائد ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی