i بین اقوامی

ماہ رمضان ، مسجد نبوی ۖ آنے والے زائرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئیتازترین

April 04, 2023

رمضان کے مبارک مہینے میں مسجد نبوی ۖ آنے والے زائرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی،سعودی میڈیا کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ سے زائد زائرین نے مسجد نبوی ۖ میں عبادات کیں۔زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کے لیے سیکڑوں رضا کار دن رات اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،کورونا کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ 2 برس سے زائرین عمرہ کی تعداد کو محدود کردیا گیا تھا تاہم رواں سال کورونا کے باعث عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد سیکڑوں کی تعداد میں دنیا بھر سے زائرین ارض مقدس پہنچ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی