i بین اقوامی

کانگو میں شدید سیلاب سے ہلاکتوں کی تعدادچار سو ہو گئیتازترین

May 08, 2023

افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے مشرق میں واقع جنوبی کیوو صوبے میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں جانیں گنوانے والے افراد کی تعداد 394ہو گئی ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کیوو ریاست کے بشوشو اور نیاموکوبی گاں میں دو روز قبل آنے والے سیلاب کے بعد مزید 218افراد کی لاشیں ملی ہیں،اس طرح سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 394ہوگئی، ریسکیو ٹیمیں اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی