i بین اقوامی

یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی عالمی سلامتی کیلئے خطر ناک ہے ،روس کا انتباہتازترین

January 20, 2023

روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو بھاری ہتھیاروں جیسا کہ جنگی ٹینک اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم یوکرین کو مہیا کرتا ہے تو یہ انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے اور اس اقدام سے عالمی اور پین یورپی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق کریملن کی طرف سے یہ بیان ایک اہم ڈونر میٹنگ سے قبل سامنے آیا جب مغربی ممالک یوکرین کو مزید طاقتور فوجی سازوسامان بھیجنے پر غور کر رہے ہیں اور روسی افواج علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے حملے تیز کر رہی ہیں،کریملن نے مغرب پر دبا ئوڈالا کہ وہ یوکرین کو روسی افواج اور علاقے پر حملہ کرنے کے قابل بھاری ہتھیار نہ دیں،کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ تنازعہ کو بالکل نئی سطح پر لایا جائے جو کہ یقینا عالمی اور پین یورپی سیکورٹی کے نقطہ نظر سے اچھا نہیں ہوگا، یہ ممکنہ طور پر انتہائی خطرناک ہے،پیسکوف نے کہا کہ اگر یوکرین روس یا جزیرہ نما کریمیا کو نشانہ بنانے کے لیے مغربی ممالک سے فراہم کردہ ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے تو روس جوابی کارروائی کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی