i بین اقوامی

چین، سنکیا نگ نے 39 ہزار فا ئیو جی بیس اسٹیشنز تعمیر کئےتازترین

May 18, 2023

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے نے اپریل 2023 کے آخر تک 39 ہزار فا ئیو جی بیس اسٹیشنز تعمیر کیے ہیں۔ فی الحال ، خطے کے تمام پریفیکچر سطح کے شہروں ، اس کی تمام کانٹیز اور اس کی 99.16 فیصد ٹان شپس فا ئیو جی نیٹ ورکس کا احاطہ کرتی ہیں۔ سنکیانگ میں ہر 10 ہزار رہائشیوں کے لئے 15 فا ئیو جی بیس اسٹیشنز ہیں۔ علاقائی مواصلاتی انتظامیہ کے سربراہ ما ژو چھنگ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال سنکیانگ کی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن انڈسٹری نے فا ئیو جی بیس اسٹیشنز کی تعمیر میں 1.7 ارب یوآن(تقریبا 24 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی تھی۔ ما نے کہا کہ سنکیانگ اپنی اہم فا ئیو جی صنعتی ایپلی کیشنز کے انضمام اور جدت طرازی کو بھی تیز کر رہا ہے، متعلقہ صنعتوں میں 70 بڑی فا ئیو جی ایپلی کیشنز جاری ہیں ، جس میں چین۔یورپ فریٹ ٹرین (ارمچی) اسمبلی سینٹر میں اسمارٹ لینڈ پورٹ کی تعمیر بھی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی