i بین اقوامی

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہتازترین

May 06, 2023

امریکہ کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی لڑاکا طیارہ سیئول کے جنوب میں کھیتوں میں گرا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارہ سیئول میں اوسان ایئر بیس کے قریب کھیتوں میں گرا، پائلٹ بحفاظت ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔امریکی فضائیہ کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران طیارہ کریش کرنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی