i بین اقوامی

فرانس،پینشن قوانین کے خلاف احتجاج،مزدور یونینز کا کانز شہر میں مارچتازترین

May 22, 2023

فرانس میں پینشن قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے۔مزدور یونینز نے کانز شہر میں مارچ کیا۔صدر ایمانول میکراں کے خلاف نعرے لگائے۔ مارچ میں شریک درجنوں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ ایچ چونسٹھ سال کرنا زیادتی ہے،بہت سے لوگ کام کے دوران ہی مرجائیں گے۔ پولیس نیکانزسٹی سینٹرجانے والی سڑکوں کوبند کردیا،کانزفلم فیسٹیول کی وجہ سے مظاہروں پرپابندی عائد ہے۔یونینوں نے چھ جون کو ملک گیر مظاہروں کی کال دیدی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی